اہم ترین خبریںپاکستان
علامہ امین شہیدی کی علامہ قاضی شبیر علوی کے ورثاء سے ملاقات میں فاتحہ خوانی
علامہ امین شہیدی نے مرحوم عالم قاضی شبیر حسین علوی کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی

شیعیت نیوز : سربراہ اُمت واحدہ پاکستان معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اُن کے بھائیوں اور بیٹے سے اظہار افسوس کیا۔
قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حفاظتی اداروں کا اہم آپریشن، ضلع کیچ میں لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک
علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ قاضی فیاض حسین علوی، علامہ محمد عباس وزیری، حجة الاسلام والمسلمین علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ مجاہد حسین جعفری، شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل اور دیگر موجود تھے۔