اہم ترین خبریںپاکستان
حفاظتی اداروں کا اہم آپریشن، ضلع کیچ میں لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی

شیعیت نیوز : سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں چھ ماہ سے راستوں کی بندش، عوام سسک رہے ہیں
علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔