اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

پاکستان، لاہور: ادارہ منہاج الحسینؑ سے یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد

علامہ سبطین اکبر کا خطاب، اسرائیل کی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ادارہ منہاج الحسینؑ، جوہر ٹاؤن، لاہور سے ’’القدس ریلی‘‘ نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ محمد سبطین اکبر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد سبطین اکبر نے کہا کہ اسرائیل اپنی جارحیت سے باز نہیں آ رہا، اس نے تمام انسانی اقدار پامال کر دی ہیں۔ جتنے بھی وعدے اور معاہدے کیے، سب سے مکر گیا، جبکہ اقوام متحدہ جیسے ادارے کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی کا انعقاد، مومنین کی بھرپور شرکت

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک پاگل کتے کی مانند ہو چکا ہے، اگر امتِ مسلمہ متحد نہ ہوئی تو یہ پاگل کتا مسلمانوں کو کاٹ کھائے گا۔ امت کو اس سے پہلے کہ اپنی باری آئے، اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تمام مسلم ممالک کو ایسی پالیسی اپنانی چاہیے جو اسرائیل کے مذموم عزائم کی راہ میں بند باندھے۔

علامہ سبطین اکبر نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اس کا حل دیا تھا کہ اگر تمام مسلمان ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل کی طرف بہا دیں تو وہ غرق ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں مگر اپنے امامؑ کے منتظر ہیں، امام کی معیت میں جہاد ہوتا ہے یا ولی فقیہہ کے حکم سے، اس لیے یہ واضح کر رہے ہیں کہ ہم جہاد سے گھبرانے والے نہیں، بلکہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ حقیقی اسلام کا پیروکار ہے، اور اس نے خود کو اس قدر مضبوط بنا لیا ہے کہ دشمن ایران کی طرف دیکھنے سے پہلے لرزنے لگتا ہے۔ اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والوں کی طاقت کو ایران نے خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب قبلہ اول کو پنجہ یہود سے آزاد کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button