اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی کا انعقاد، مومنین کی بھرپور شرکت

امام خمینیؒ کے فرمان پر یوم القدس، فلسطین سے پاراچنار تک احتجاج

شیعیت نیوز: القدس کمیٹی سیوا سادات گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام جمعہ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جامعہ القائم سیوا سادات سے گھیل پور چوک تک عظیم الشان یوم القدس ریلی نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

ریلی میں جوانوں، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم اور شہدائے مقاومت، بالخصوص سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور مرگ بر امریکہ و اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کر کے طاغوتی قوتوں کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر امریکی اڈے محفوظ نہیں رہیں گے، باقر قالیباف

ریلی کی قیادت سید قمر علی شاہ اور سید محمد عقیل رضا بخاری نے کی، جبکہ آئی ایس او پاکستان سینٹرل پنجاب ریجن کے نمائندے برادر شاہد رضا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے یوم القدس کو دنیا بھر کے مستضعفین کے حق میں آواز بلند کرنے کا دن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، بالخصوص وطن عزیز پاکستان میں پاراچنار میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف بھی ہم سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کی اہمیت کے پیش نظر یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔ آخر میں دعائے وحدت کے ساتھ ریلی کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button