ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر امریکی اڈے محفوظ نہیں رہیں گے، باقر قالیباف
امریکی سرحدی خلاف ورزی پورے خطے میں تباہی کا باعث بنے گی، ایرانی اسپیکر کی وارننگ

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی صورت میں امریکی اڈے محفوظ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی ایران کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو یہ ان کے لیے بارود کے ڈھیر میں چنگاری ثابت ہوگا، جو پورے خطے کو بھسم کر ڈالے گا اور ان کے اڈے اور اتحادی محفوظ نہیں رہیں گے۔
قالیباف نے کہا کہ امریکہ بظاہر مذاکرات کا مطالبہ کرتا ہے، لیکن درحقیقت وہ سفارت کاری نہیں چاہتا بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنے اور ایران کے دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی رہنما ایران کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ہمیں دفاعی صلاحیتوں سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، عراق، لبنان اور یمن کی بحری افواج کی فلسطین کی حمایت میں مشترکہ مشقیں
انہوں نے امریکہ کے حالیہ خط کے بارے میں کہا کہ یہ خط امریکی غنڈہ گردی کی علامت ہے۔ ہم میدان جنگ میں مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہم خطرات سے نہیں ڈرتے، تاہم امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کتنے کمزور ہیں۔ اگر وہ ایران کی سرخ لکیر کو عبور کرتے ہیں، تو پورے خطے میں ان کے اڈے اور اتحادیوں کے ٹھکانے محفوظ نہیں رہیں گے۔