اتحاد بین المسلمین کا عظیم مظاہرہ، بادشاہی مسجد میں تمام مسالک کا ایک ساتھ افطار

26 مارچ, 2025 17:12

شیعیت نیوز : بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کی عالمگیر تنظیم خیالِ نو کے اراکین کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد علامہ سید عبدالخبیر آزاد کی میزبانی میں افطار کا انعقاد کیا گیا۔

افطار میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

خیال نو کی جانب سے سید حنین زیدی، سید شہزاد روشن گیلانی اور اسد اعوان نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔

سید حنین زیدی نے بہترین میزبانی پر علامہ سید عبدالخبیر آزاد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام یوم القدس کی آمد پر پریس کانفرنس، اہم مطالبات

علامہ سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا یہ دستر خوان سب کا ہے اور رمضان کی برکتوں سے سب اکٹھے ہوتے ہیں، میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیالِ نو کے اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

اختتام پر ملکی سلامتی، امن، رواداری اور استحکام کی دعا کی گئی۔

افطار میں شاہد رضا، خواجہ اسامہ، وجاہت شاہ، توقیر کھرل، سید کرار حیدر، فرید مصطفائی، علی بلوچ، ادیب یوسفزئی اور عاطف چوہدری سمیت دیگر شریک ہوئے، جبکہ سید اعجاز بخاری، انجم رضا، عامر کاظمی اور میثم شمسی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

3:28 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔