اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام یوم القدس کی آمد پر پریس کانفرنس، اہم مطالبات

آئی ایس او کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کی جانب سے یوم القدس کی آمد کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس سے صدر آئی ایس او کراچی سروش رضا زیدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 27 رمضان المبارک جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا جبکہ پاکستان کی مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی۔

حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، مظلومین فلسطین آج فتح کے نزدیک تر ہیں اور اسرائیل بربادی کے دہانے پر ہے۔

فلسطینی مقاومتی فورسز نے ثابت کردیا کہ مزاحمت میں عزت، وقار اور کامیابی ہے، فلسطینیوں کی فتح ملت اسلامیہ کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پوری قوم 27 رمضان کو فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے، علامہ مقصود ڈومکی

آج اگر مسئلہ فلسطین زندہ ہے تو اس کے پیچھے امام خمینیؒ، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید سید حسن  نصراللہ، شہید یحییٰ سنوار اور بیشمار مجاہدین کا بنیادی کردار ہے کہ جنہوں نے اپنے خون سے اس مقاومتی تحریک کو زندہ رکھا۔

انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلمان قبلہ اول کو غاصب صیہونی ریاست سے آزاد دیکھیں گے۔

پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات کے باعث یوم القدس کی ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو پچھلے سالوں میں بہترین انداز میں سرانجام دیا گیا ہے۔

امید کرتے  ہیں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومتی انتظامیہ یوم القدس کی ریلی کے روٹ پر سیکورٹی سمیت دیگر اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button