گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے، حافظ ریاض نجفی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔
زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے۔
نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔
فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی جارحیت ختم ہونے تک جنگ جاری رہے گی، حزب اللہ رہنما کا اعلان
دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں مستحق کو قرض دے سکتے ہیں، اور عید کا چاند دیکھ کر اس کا فطرہ کی مد میںحساب کر سکتے ہیں۔
تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کے لئے سامان خرید سکیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 300 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے900روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔
زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔







