اہم ترین خبریںلبنان

صہیونی جارحیت ختم ہونے تک جنگ جاری رہے گی، حزب اللہ رہنما کا اعلان

"امریکی دباؤ کے باوجود صہیونی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے سے انکار"

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے کہا کہ جب تک لبنان کی سرزمین پر جارحیت ختم نہیں ہوگی، صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرزمین اور لبنانی قیدیوں کو آزاد کرانا ضروری ہے۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

بھی پڑھیں: رہنماؤں کی شہادت سے صیہونی حکومت کے ناپاک مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے، حماس

قماطی نے کہا کہ امریکہ، لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کی حمایت کرنے کے ساتھ لبنان کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ، لبنان کی تعمیر نو کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کر رہا ہے۔ یہ مقاومت اور لبنانی حکومت دونوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

قماطی نے شام کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، صہیونی حکومت اور امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

حزب اللہ کی تیاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی استکبار سے مقابلے اور فلسطینی گروہوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ہم ہر قسم کی جنگ کے لیے تیار ہیں اور اس میں مقاومت کی فتح حتمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال یوم القدس ماضی کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور شاندار ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button