اہم ترین خبریںایرانلبنان

لبنان، شام اور فلسطین میں اسرائیلی حملے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی صیہونی جارحیت پر شدید مذمت، عالمی برادری فوری اقدام کرے – اسماعیل بقائی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے لبنان اور شام کے خلاف صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت اور غزہ و مغربی کنارے میں نسل کشی میں اضافے کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی پابندیوں کے باوجود اسی ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں حاضری

بقائی نے گزشتہ دو مہینوں میں صیہونی رژیم کی طرف سے جنگ بندی کی سینکڑوں خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حالیہ دنوں میں صیہونی حملوں میں مزید شدت آئی ہے، جو قابض رژیم کی طرف سے تمام بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنگ بندی کے ضامن ممالک پر زور دیا کہ وہ صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدام کریں۔

انہوں نے اسرائیلی فوجی حملوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں اور لبنان کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button