یران کا ایٹمی پروگرام قانونی ہے، روس

21 مارچ, 2025 19:29

شیعیت نیوز : روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور ہم تہران کے اس بیان کو قبول کرتے ہیں کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن ایٹمی توانائی کا حصول ایران کا حق ہے، تاہم اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ جان لے! اگر ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو سخت طمانچہ پڑے گا، رہبر معظم

اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے ساتھ نئے جوہری مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان مذاکرات کے کثیر الجہتی فریم ورک کی تعمیل پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے ماسکو کی آمادگی کا اعلان کیا۔

12:12 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔