سی ٹی ڈی کی بنوں، چارسدہ میں کاروائی، لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

19 مارچ, 2025 20:02

شیعیت نیوز : پاکستان سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے۔

بنوں میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ملت تشیع پشاور کو یوم علیؑ سے پہلے دھمکی

پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد جاوید خان ہلاک کیا گیا جس کے قبضے سے دستی بم، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔

3:43 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top