کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ملت تشیع پشاور کو یوم علیؑ سے پہلے دھمکی
کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کی جانب سے ملت تشیع پشاور کو دھمکی آمیز خط جاری کیا گیا جس میں براہ راست جانی دھمکیاں دی گئیں

شیعیت نیوز : کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کی جانب سے ملت تشیع پشاور کے لئے دھمکی آمیز خط جاری کیا گیا۔
خط میں درج تھا کہ ہمارے کارندے تمہارے درمیان ہیں اور ہمارے اشارے کے منتظر ہیں۔
اس میں یہ بھی درج تھا کہ حامد الحق کے بعد اب تمہارے علماء کی باری ہے، جس میں چند نام بھی درج کئے گئے۔
خط میں عابد شاکری، ارسلان حیدر، احسان اللہ اور ذکی حسین کا نام درج تھا جس پر لکھا گیا کہ یہ لوگ ہمارے نشانے پر ہیں۔
یوم علیؑ کے جلوسوں کے متعلق دھمکی درج تھی کہ جلوس مت نکالے جائیں ورنہ خواتین بچوں کا لہاذ کئے بغیر دہشتگردی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حوزہ علمیہ قم کے مبلغین کی المصطفیٰ ہاؤس کراچی آمد، آئی ایس او کے جوانوں کے ساتھ خصوصی نشست
خط میں یوم القدس کے متعلق بھی درج تھا کہ اس دن ایک قیامت بپا کی جائے گی۔
مجالس و عزاداری کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ کبھی بند نہیں ہونگی۔
حکومت اور ریاستی ادارے اس پر سخت نوٹس لیں اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
ان تمام دہشتگرد عناصر کو فلفور گرفتار کیا جائے، اور نشان عبرت بنایا جائے۔