اہم ترین خبریںترکیشام

ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان بغداد کا دورہ کریں گے، جولانی رژیم کے لیے حمایت کی کوشش

ترکی عراق اور شام کے درمیان معاہدوں اور جولانی رژیم میں بغداد کے کردار کا جائزہ لینا چاہتا ہے

شیعیت نیوز: عراق کے ایک سرکاری ذریعے نے آگاہ کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آنے والے دنوں میں بغداد کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، ہاکان فیدان بغداد سے جولانی رژیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ ترکی عراق اور شام کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور جولانی رژیم کی تشکیل میں بغداد کا کردار جاننا چاہتا ہے۔

بھی پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی فورسز تعینات کی جائیں گی، مصر کا اعلان

گزشتہ روز جولانی رژیم کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے عراق کے دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ترکی شام میں جولانی ٹولے کے اقتدار پر قبضے کو مستحکم کرنے کے امریکی صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button