لشکر جھنگوی کا کوئٹہ میں حفاظتی ادارے کی گاڑی پر حملہ، 1 اہلکار جاں بحق
شیعیت نیوز : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔
جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ اس الجھن کا شکار ہے کہ ایران سے کیسے نمٹا جائے، امریکی تھنک ٹینک
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔
زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔







