اہم ترین خبریںشام

سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر کی جولانی فورسز کے قتلِ عام کی مذمت

"ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں کو قتل و غارت گری کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا"

شیعیت نیوز: سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم عبدی نے جولانی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے قتلِ عام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جولانی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وحشیانہ قتلِ عام کے مرتکب افراد کا احتساب کریں۔

مظلوم عبدی نے زور دیا کہ ترکی کے حمایت یافتہ گروہ اور انتہا پسند عناصر اس قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ ترکی کے حمایت یافتہ گروہ ہی بنیادی طور پر اس قتل و غارت گری کی کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی شام میں علویوں کے قتلِ عام کی شدید مذمت

خبر رساں ذرائع نے آگاہ کیا کہ جولانی رژیم کی سرپرستی میں جبہہ النصرہ کے دہشت گرد اپنے جرائم کے نشانات مٹانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت شام کے ساحل پر مقتولین کی لاشوں کو نذرِ آتش کر رہے ہیں۔ جولانی کے دہشت گردوں نے علوی علاقوں میں شہریوں پر راکٹ لانچر سے فائرنگ کر کے متعدد رہائشی مکانات کو آگ لگائی ہے۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جولانی رژیم کی طرف سے طرطوس اور لاذقیہ کے مضافات میں علوی نشین علاقوں میں ٹینکوں اور ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button