اہم ترین خبریںایرانشام

ایران کی شام میں علویوں کے قتلِ عام کی شدید مذمت

"وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا: جولانی رژیم کی کارروائیاں سیاسی بحران کو بڑھا سکتی ہیں"

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام میں حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے تشدد اور قتلِ عام کی رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو مناسب انداز میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

بقائی نے واضح کیا کہ "ہم اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں کا قتلِ عام انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔” وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں علویوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں سے باضمیر لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے ساحلی علاقوں میں قتلِ عام کے بعد ہزاروں شہری لبنان کی طرف روانہ

انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے پرتشدد اقدامات سے شام کی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔ شام کی جولانی رژیم کی فورسز نے ملک کے شمال مغربی شہروں میں علویوں کا قتلِ عام کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button