الجولانی کے خلاف عوامی بغاوت، 524 ہلاکتیں اور طرطوس میں کرفیو کا نفاذ

08 مارچ, 2025 18:12

شیعیت نیوز: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران شام کے حالات پر مکمل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق، جمعرات سے جھڑپوں میں 213 سیکیورٹی اہلکاروں اور جنگجوؤں سمیت 524 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ساحلی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز اور اتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 شہری مارے گئے ہیں۔ شام کے علاقوں لاذقیہ اور طرطوس میں الجولانی سے وابستہ مسلح افراد اور عوام کے درمیان جھڑپوں کے بعد، نیز بعض علاقوں سے الجولانی کے عناصر کے کنٹرول سے نکل جانے پر شہر طرطوس میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

لاذقیہ اور طرطوس کے عوام الجولانی کی عبوری حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور انہوں نے مظاہرے کیے تھے۔ دریں اثنا، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم استحکام پر کہا ہے کہ تہران، شام کے حالات کا قریبی جائزہ لے رہا ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام کے مختلف علاقوں میں تشدد اور عدم استحکام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی شام میں الجولانی گروہ اور مخالفین کے درمیان خونریز جھڑپیں

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی خودمختاری، استحکام، اور علاقائی یکجہتی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ بقائی نے شام میں تمام نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے ہر قسم کے تشدد، خونریزی، اور بیرونی خطرات خصوصاً اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شام میں عدم استحکام تیسرے فریق، خاص طور پر صہیونی حکومت، کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس بحران کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرے اور خطے میں مزید بدامنی پھیلائے۔

4:37 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔