ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا جامعہ حقانیہ کا دورہ، حادثے پر اظہار افسوس
شیعیت نیوز: ایران کے سفیر اور ایرانی قونصل جنرل نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور مولانا عبدالحق ثانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کے طور پر گل دستہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے شیعہ علماء و اکابرین کا دارالعلوم حقانیہ کا دورہ، مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ
ایرانی سفیر نے اس سانحے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مولانا عبدالحق ثانی نے ایرانی وفد کی آمد اور اظہارِ ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔







