سماجی انصاف کے میدان میں درپیش مسائل کا حل قرآن ہے، رہبر انقلاب اسلامی

02 مارچ, 2025 18:16

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قرآن مجید سے انس کی محفل میں اپنے خطاب میں تاکید کی: "ہمارے پاس سماجی انصاف کے میدان میں مسائل ہیں، جن کا حل قرآن ہے۔”

اس تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے چند اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگردی کے خلاف متحدہ علماء محاذ کی جانب سے احتجاجی اجلاس کا انعقاد

  1. رمضان المبارک مومنین کے لیے ایک عظیم عید ہے۔
  2. ہماری ذاتی اور معاشرتی زندگیوں میں مصائب اور مشکلات ہیں جن کا حل قرآن سے ممکن ہے۔
  3. قرآن میں یہ ہدایات موجود ہیں کہ دنیا کے طاقتور حکمرانوں سے کیسے مقابلہ کیا جائے۔
  4. ہمارےمعاشر میں سماجی انصاف کے میدان میں مسائل ہیں، جن کا حل قرآن ہے۔
  5. قرآن ہمیں راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
  6. آیات قرآنی کی تلاوت پاکیزگی کی طرف لے جاتی ہے۔
  7. قرآن کی تلاوت اولیاء اور پیغمبروں کا کام ہے۔
  8. قرآن کے مفاہیم کو تمام لوگوں کے لیے فکری یقین میں بدل دیں۔
  9. جان لیں کہ آپ تلاوت کے دوران خدا کے حضور میں ہیں؛ قرآن کو اس کے مفہوم پر نظر رکھ کر پڑھیں۔
  10. انقلاب کے آغاز میں ہمارے قاریوں کو مصری قاریوں کی تقلید کرنی پڑی۔ آج بہت سے قاریوں کی قراء ت جدید ہیں۔
  11. ہمیں تلاوت میں معانی سمجھنے کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، آج ہمارے قاری ان معانی پر توجہ دیتے ہیں، جس پر انقلاب کے آغاز میں توجہ نہیں دی جاتی تھی۔
  12. رہبر انقلاب کی تلاوت کرنے والوں کو ان کے لباس اور ممنوعہ دھنوں سے پرہیز کرنے کی تنبیہ۔

8:45 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔