مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے، علامہ علی اکبر کاظمی

01 مارچ, 2025 00:23

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت پانچ بے گناہ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے۔

شہداء کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداران سے خطاب میں صوبائی صدر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا حامدالحق سمیت دیگر افراد کی دھماکہ میں شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں۔

مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کیلیے دعاگو ہیں، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو ناکام و نامراد کرے۔

12:15 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔