پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے پر یکم رمضان اتوار کو ہوگا
شیعیت نیوز: رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے شرکت کی، موسمیات، سپارکو اور دوسرے اداروں کے نمائندے موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا حامد الحق سمیت معصوم نمازیوں کی شہادت پر علامہ راجہ ناصر عباس کا شدید ردعمل
اسی طرح کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے، تاہم چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر صاف بھی رہا۔ پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، چنانچہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان کی تاریخ اتوار کو ہوگی۔ پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو رکھا جائے گا۔







