ہم معرکہ حق و باطل کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

24 فروری, 2025 14:00

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یہ ایام امتِ مسلمہ کے لیے صبر، عزم اور تجدیدِ عہد کے دن ہیں۔

ہم شہداء راہِ قدس سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشییعِ جنازہ کے غم انگیز لمحے سے گزرے ہیں۔

ہم غزہ کے شہداء، بالخصوص شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید مجاہد یحییٰ سنوار سمیت شہدائے غزہ و فلسطین و لبنان کو عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کانوائے پر حملے میں ملوث 70 سے زائد افراد گرفتار، لوٹا ہوا مال مفتیان کے گھر سے برآمد

وہ سب جو معرکۂ حق و باطل میں راہِ قدس کے شہداء میں شامل ہوئے، آج ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، ان کی راہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔

‏یہ شہداء محض فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ اور ایک لازوال داستان ہیں جو ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے ایوانوں کو لرزانے کے لیے اسلحے سے زیادہ ایمانی قوت درکار ہوتی ہے۔

آج ہم اس مبارک سرزمین انبیاء علیھم السلام (فلسطین و لبنان) کے ان جاں نثاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ مظلوموں کی حمایت میں ڈٹ جانے والے کبھی کمزور نہیں ہوتے۔

9:45 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔