اہم ترین خبریںایران
50 ہزار بسیجیوں کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے نزدیک مشقیں
سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے "اقتدار پیامبر اعظم" دفاعی مشقیں جاری

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کی دفاعی مشقیں "اقتدار پیامبر اعظم” جاری ہیں۔
اس سلسلے میں صوبہ کرمان میں واقع شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کے نزدیک 50 ہزار بسیجیوں نے دفاعی مشقیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین کا شام پر صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کا اعلان
ایران کے مختلف حصوں میں ہونے والی دفاعی مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب نے جدید ترین ڈرون طیاروں، میزائلوں اور دیگر دفاعی آلات کا تجربہ اور رونمائی کی۔