اہم ترین خبریںپاکستان
سیکورٹی فورسز کا بڑا کارنامہ، پاکستان میں چھپے داعشیوں کو بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا
نیٹ ورک کے ارکان شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت و دھماکوں میں ملوث ہیں جن کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں

شیعیت نیوز : وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم این اے حمید حسین طوری کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے ملاقات، کرم کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
داعش خراسان کے نام سے دہشت گرد گروہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے سیکورٹی اداروں اور عوام کیخلاف قتل و غارت، دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔