وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا نیا کابینہ اعلام
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے سیشن 2026-2031 کے لیے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔
مولانا ضیاء الحسن نجفی کو سیکرٹری جنرل اور مولانا ملک محمد اشرف کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔ چار نائب صدور کے عہدوں پر مولانا مرید حسین نقوی لاہور، مولانا نذیر حسین مطہری پشاور، مولانا اکبر حسین زاہدی کوئٹہ اور مولانا مشتاق حسین مشہدی لاڑکانہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبرِ شہید امت کی یاد میں پشاور میں سہ لسانی ادبی مشاعرہ، کتاب “رہبرِ شہید” اور “حصارِ عشق” کی رونمائی
ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا عہدہ مولانا محمد تحسین چکوال کو دیا گیا ہے۔ مولانا شیخ محمد شفا نجفی اسلام آباد کو سیکرٹری مالیات، مولانا محمد کاظم نقوی ملتان کو رابطہ سیکرٹری اور مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی اسلام آباد کو ناظم امتحانات مقرر کیا گیا ہے۔ مولانا محمد تحسین اور مولانا شاہد حسین نقوی معاون ناظم امتحانات ہوں گے۔
تمام اراکین کی تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے۔ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے نئی کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور مدارس کے انتظامی، تعلیمی اور امتحانی نظام میں بہتری لائیں گے۔







