رہبرِ شہید امت کی یاد میں پشاور میں سہ لسانی ادبی مشاعرہ، کتاب "رہبرِ شہید” اور "حصارِ عشق” کی رونمائی
شیعیت نیوز : خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں رہبرِ شہیدِ امت حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی یاد میں سہ لسانی مشاعرہ اور کتب کی رونمائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس یادگار ادبی محفل میں علم و ادب، فکر و آگہی اور عقیدت و محبت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ تقریب میں پشتو، اردو اور فارسی زبانوں پر مشتمل عظیم الشان سہ لسانی مشاعرہ کیا گیا، جو نہ صرف ادبی رنگ لیے ہوئے تھا بلکہ رہبرِ شہید امت کی فکری، روحانی اور انقلابی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی بنا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کا 54 واں یوم تاسیس: کرم میں پروقار تقریب
شعراء نے اپنے اشعار میں رہبرِ شہید امت کو عہد ساز مفکر، مدبر، مصلح امت اور فکری استقامت کی علامت کے طور پر پیش کیا۔ مقاومت، آزادی، استکبار کے خلاف استقامت، وحدت امت اور عشق ولایت جیسے موضوعات نے حاضرین کے دلوں میں روحانی کیفیت پیدا کر دی۔
معروف ادیب توقیر کھرل نے خصوصی طور پر لاہور سے شرکت کی اور اپنی کتاب "رہبرِ شہید” کی رونمائی کی۔ اس کتاب کو رہبرِ شہید امت کی شخصیت اور خدمات پر ایک اہم فکری دستاویز قرار دیا گیا۔ اسی طرح تابندہ فرخ کی کتاب "حصارِ عشق” (سفرنامہ ایران) کو بھی حاضرین نے بے حد سراہا۔







