ایم این اے حمید حسین طوری کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے ملاقات، کرم کی صورتحال پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کی نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سید شہاب علی شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات۔
☆ ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے چیف سیکرٹری کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
☆ اس موقع پر ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
☆ ایم این اے حمید حسین نے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں سے پارہ چنار کے محاصرے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شفقت حسین شیرازی کی نجف میں آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے اہم ملاقات
☆ لوئر کرم میں ٹل پارہ چنار مین شاہراہ پر پے در پے دہشت گردی کے واقعات حکومتی و ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہیں۔
☆ دونوں شخصیات کی جانب سے لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا گیا۔
☆ جبکہ ٹل پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
☆ ایم این اے حمید حسین نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار کی تاجر برادری اور ٹرک مالکان کے نقصانات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔







