آئی ایس او پاکستان کا 54 واں یوم تاسیس: کرم میں پروقار تقریب
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 54ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خیبر پختونخوا ریجن، ضلع کرم کی جانب سے المصطفیٰ ہاؤس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے علامہ خیال حسین دانش، سابق ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی محمد، صدر تحریک حسینی ماسٹر یونس علی، سابق ڈویژنل صدر ڈاکٹر ثقلین مہدوی اور مسئول تحریک بیداری لیکچرار عامر نے خطاب کیا۔
مقررین نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمتِ ملت اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : امام باقرؑ کی علمی اور اخلاقی خدمات پر مولانا نجفی کا خطاب
اس پروقار پروگرام میں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، تحریک بیداری، امامیہ آرگنائزیشن، سینئر احباب، مختلف یونٹس کے برادران، محبین، طلباء اور ضلعی کابینہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔







