شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ، امریکی سفارت خانے کی وارننگ
امریکی سفارت خانے کا لبنان میں اپنے شہریوں کو شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کے دوران خبردار کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیروت میں امریکی سفارت خانے نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب کے دوران مخصوص علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
النشرہ کے مطابق، بیان میں سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 23 فروری 2025 کو بیروت کے بئر حسن علاقے اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ مقصود ڈومکی کی میر غالب ڈومکی سے قاتلانہ حملے کے بعد ملاقات
دوسری جانب، لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کے دوران بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل رہیں گی۔ یاد رہے کہ حزب اللہ نے صہیونی حکومت کی طرف سے جارحیت کے خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 فروری کو شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ ہوگی۔