سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی کا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت بیان
بیت المقدس کی آزادی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے بیت المقدس کی آزادی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی یہ جنگ جاری ہے، اور ایک دن کے لیے بھی دنیائے استکبار تسلط کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوئی۔
جنرل فدوی نے کہا کہ "شیطان بزرگ” امریکہ اور اس کے لے پالک ممالک ہمارے خلاف شروع سے مختلف طریقوں سے جنگ لڑتے آرہے ہیں، تاہم انہیں شکست اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ علی کاظم کے قاتل جامشورو تھانہ سے غائب، سندھ پولیس ملزمان کی پشت پناہ
انہوں نے آپریشن وعدہ صادق 3 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: "یہ وقت پر انجام پائے گا۔” سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ہم پچھلے 46 سالوں سے مزاحمت کے راستے پر پوری طاقت کے ساتھ گامزن ہیں۔ صہیونی حکام خود تسلیم کرتے ہیں کہ غزہ جنگ میں حماس کو فتح ہوئی۔