اہم ترین خبریںپاکستان

خواجہ علی کاظم کے قاتل جامشورو تھانہ سے غائب، سندھ پولیس ملزمان کی پشت پناہ

مرحومین کے لواحقین کے احتجاج کرنے پر تھانہ عملے نے ایس ایچ او کے گھر سے 2 ملزمان کو ظاہر کیا جن کو آرادم دہ بستر، کمبل، کھانا اور موبائل کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں

شیعیت نیوز : گزشتہ شب زین ترابی، جان علی کاظمی اور خواجہ علی کاظم کے لواحقین ضلع جامشورو کے تھانہ پہنچے تو تھانے سے سڑک حادثے کے گرفتار ملزمان غائب تھے جبکہ ایس ایچ او نشے میں دھت نیم برہنہ حالت میں پائے گئے۔

مرحومین کے لواحقین کے احتجاج کرنے پر تھانہ کے عملے نے قریب ہی واقع ایس ایچ او کے گھرسے 2  ملزمان کو ظاہر کیا جن کو آرادم دہ بستر، کمبل، کھانا اور موبائل کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

لواحقین کے احتجاج کے باعث ان ملزمان کو گھر سے نکال کر واپس تھانہ لاک اپ میں بند کا گیا۔

مرحومین کے لواحقین کے دریافت کرنے پر تھانہ کا عملہ ریکارڈ پر ان ملزمان کی روزنامچے میں انٹری دکھانے سے بھی قاصر تھا جبکہ حادثے کے 6 ملزمان میں سے 4 ملزمان تھانے میں موجود ہی نہیں تھے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ دیگر 4 ملزمان ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، البتہ ایس ایچ او ان ملزمان کے نام اور وہ کونسے ہسپتال میں زیر علاج ہیں یہ بتانے سے بھی قاصر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر حملہ کرنے والے داعشی پاکستان میں گرفتار

جامشورو کے مقامی صحافی نے لواحقین کو اصل ملزمان کی تصاویر، ویڈیوز اور انکی تمام تفصیلات فراہم کیں جس کے بعد لواحقین نے ان ملزمان کے خلاف باقائدہ ایف آئی آر کٹوانے کی اپیل کی۔

سندھ پولیس ملزمان کو بچانے میں بھرپور مدد کر رہی ہے۔

ان ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی شروع نہیں کی گئی۔

لواحقین نے 6 ملزمان کی گرفتاری اور انکے خلاف قانونی کاروائی نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button