علامہ امین شہیدی کی والدہ کے انتقال کے موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار تعزیت
شیعیت نیوز : ممتاز عالم دین اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں قتل کی قیمت گائے بھینس سمجھ کر مقرر کی جاتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
رہنماوں نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔
دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔







