اہم ترین خبریںپاکستان

سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی 8 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگی

برسی کی تقریب میں لاہور و مضافات سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے منسلک طلبا و شہید کے عزیز و اقارب شریک ہونگے

شیعیت نیوز : سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی 8 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے 8 مارچ کو لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس کے مطابق برسی کی تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے منسلک طلبا شریک ہونگے۔

برسی میں شہید ڈاکٹر کے عزیز و اقربا اور شہید کی سیاسی، تنظیمی، تعلیمی اور نہضتی جدوجہد میں شامل رہنے والے رفقاء اور قومی تنظیموں کے رہنما و ملت جعفریہ کے عمائدین شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سیہون شریف عرس پر جاتی عقیدت مندوں کی بس حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق

برسی کی تقریب میں شہید کے افکار پر روشنی ڈالی جائے گی، ان کی ملت کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

برسی کی مرکزی تقریب شہید کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر ہوگی۔

تقریب کا آغاز سکاوٹ سلامی سے ہوگا، جس کے بعد باقاعدہ تقریب میں علمائے کرام، عمائدین ملت اور سابق تنظیمی عہدیدار اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button