Uncategorized

سیہون شریف عرس پر جاتی عقیدت مندوں کی بس حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق

عرس میں شرکت کے لئے جانے والے عقیدت مندوں کی دو الگ الگ وین اور بسوں کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز : صوبہ سند ھ کے خیرپور میں زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ اٹھائیس دیگر زخمی ہو گئے۔

زائرین کی بس کو حادثہ رانی پور کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے زخمیوں اور لاشوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زائرین کی بس پنجاب سے سیہون شریف عرس پر جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان ضلع کرم کا پہلا اجلاس عمومی اختتام پذیر

دوسری جانب نواب شاہ میں بھی عرس میں جانے والے عقیدت مندوں کی ایک وین سامنے سے آنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھے افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے ان زا‏ئرین کا تعلق بھی پنجاب سے تھا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حادثوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button