اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سیہون سڑک حادثہ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شہداء کے لواحقین سے تعزیت

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہارِ تعزیت، شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا

شیعیت نیوز: سیہون شریف میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، سید علی جان رضوی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی شہید ہو گئے۔ اس سانحے پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے کہ کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوجوان منقبت خواں سید علی جان اور زین ترابی ایک حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ محبانِ اہلِ بیتؑ کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیمہ شعبان، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مسجد جمکران میں آمد

منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید علی جان رضوی نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام کے ذریعے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا۔ ان کی منقبت خوانی ہمیشہ ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہلِ بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button