اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری سید الشھداء علیہ السلام ہماری پہچان ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

سکھر میں ایم ڈبلیو ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کا دست و بازو ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری پہچان ہے۔

مجلس کے دستور اور اہداف کی روشنی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عزاداری ونگ کی فعالیت سے عزاداروں کا قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ مستحکم ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور ملک اقرار حسین علوی نے سکھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ عزاداری سندھ کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین ضلعی و ڈویژن صدور اجلاس میں شریک ہوئے۔

عزاداری تشیع کی پہچان ہے اور عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کا دست و بازو ہے۔

مجلس کے دستور اور اہداف کی روشنی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وحدت ہاؤس لاہور میں شیعہ بیٹھک کا اہتمام، علماء، بانیان عشرہ، سالاران حضرات شریک

مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان کوارڈینیشن کے لئے صوبہ اور ضلع کی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیز تشکیل دی گئی ہیں، تاکہ مکمل ہم آہنگی قائم رہے۔

آٹھ فروری 2024 کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور ایک جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت عوام پر زبردستی مسلط کی گئی۔

جس کے سبب اس وقت ملک متعدد بحرانوں کا شکار ہے۔

ملک بھر میں سیاسی کارکن جیلوں میں سڑ رہے ہیں، اور ملکی آئین اور قانون کو پامال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذکر امام حسین علیہ السلام اور عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، اسی لئے عزاداری ونگ کی بڑی اہمیت ہے۔

عزاداری ونگ کی فعالیت سے عزاداروں کا قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ مستحکم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button