وحدت ہاؤس لاہور میں شیعہ بیٹھک کا اہتمام، علماء، بانیان عشرہ، سالاران حضرات شریک

10 فروری, 2025 00:29

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ لاہور میں بانیان عشرہ اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے شیعہ بیٹھک کے عنوان سے اہم اجلاس میں بھر پور شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہم کسی صورت عزاداری سید الشہداء امام مظلوم کربلاؑ پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں کریں گے۔

جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، ہم عزاداری سید شہداء امام  مظلوم کربلا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

اہم ڈبلیو ایم نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔

ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔

ہم عزاداروں کے نوکر ماتمیوں کے جوتے اٹھانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا نسل پرستانہ منصوبہ فلسطینی مزاحمت کے سامنے ناکام ہوگا، حزب اللہ

مولا علیؑ کے مانیے والے منظم ہوتے ہیں اور ہمیں منظم ہونا پڑے گا، تاکہ دشمن کو ہر سطح پر ناکام کیا جا سکے۔

ہمارا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کی حکومت کو قائم کرنا ہے، ہم عزاداروں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔

ہماری قیادت سینٹ میں بھی قوم و ملت جعفریہ کی آواز بن کر ہر مطالبہ ہیش کر رہی ہے اور اپنا فرضں ادا کر رہی ہے۔

ہمیں سب کو مل کر ہر ساسیی میدان میں کامیاب ہونا ہو گا، جو آپ کے اتحاد کے بغیر مکن نہیں۔

ان شاءاللہ ہم کسی دباو اور سازش کو قبول نہیں کریں گے، اور آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

8:29 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔