علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

05 فروری, 2025 18:45

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اسماعیلی برادری کے پیشوا شاہ کریم الحسینی المعروف پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی کی وفات کا سن کر ہم گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم نمائندہ رہبر معظم برائے لبنان منتخب ہو گئے

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ شاہ کریم الحسینی المعروف پرنس کریم آغا خان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ان سے ایک دفعہ ملاقات بھی ہوئی اور انتہائی اہم معاملات پر گفتگو بھی ہوئی تھی، انسانیت کے لیے درد اور کام کرنے کا جذبہ یقینًا دیدنی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اسماعیلی برادری کو اس ناقابلِ بیان نقصان کے غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

7:14 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔