بدبخت مفتی عبدالقیوم ظہیر ایک بار پھر توہین امام زمانہؑ کا مرتکب ہوگیا، ادارے کہاں ہیں؟
ناصبی مفتی عبدالقیوم ظہیر چند روز میں ہی متعدد بار امام زمانہ علیہ السلام کی گستاخی کر چکا ہے، جس سے تمام شیعہ مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں

شیعیت نیوز : بدبخت ناصبی اور فتنہ پرور مفتی عبدالقیوم ظہیر چند روز میں ہی متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پر امام زمانہ علیہ السلام کی توہین کر چکا ہے۔
تحفظ ناموس صحابہ کی آڑ میں اہلبیت رسولﷺ کی توہین کرنا اس بدبخت کا وطیرہ ہے۔
چند روز قبل اس نے نیشنل ٹی وی چینل "نیو نیوز” پر امام زمانہ علیہ السلام کی گستاخی کی، جس پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا۔
اس کا لہجہ اور الفاظ اس کی چھپی ہوئی ناصبیت کو عیاں کر رہے تھے۔
اس نے مناظرے میں شیعہ مناظر کو کہا کہ تو بھی بھاگ جائے گا جیسے تیرا بارہواں امام بھاگا ہوا ہے۔
ان الفاظ نے تمام مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کان پر جوں نہ رینگی۔
گزشتہ روز نام نہاد شیعہ مناظر حسن اللہ یاری کے ساتھ ایک اور مناظرے میں سوشل میڈیا پر اس نے وہی حرکت دوہرا دی۔
یہ بھی پڑھیں : جی بی میں فرقہ واریت کو ناکام کرنے پر اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصر
یہ بدبخت دو سے تین منٹ امام زمانہ علیہ السلام کی گستاخی کرتا رہا جس سے پوری شیعہ قوم میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صرف امام زمانہ علیہ السلام نہیں بلکہ رسول اکرمﷺ، مولا علیؑ اور سیدہ کائنات، سیدہ فاطمہ الزہراءؑ کی توہین کا مرتکب ہوا۔
اس نے حسن اللہ یاری کو مخاطب کرکے کہا کہ تمہارا بارہواں امام ڈر کر بھاگا ہوا ہے نعوذباللہ۔
مولا علیؑ پر الزام لگایا کہ مولا علیؑ نے حقیقی قرآن غائب کردیا تھا نعوذباللہ۔
پھر اس کا کہنا تھا کہ تمہارا بارہواں امام وہ قرآن لے کر غار میں ڈر کر چھپا بیٹھا ہے نعوذباللہ۔
حکومت اور ادارے اس بدبخت کے خلاف فلفور اقدام کریں، گرفتار کیا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔