جی بی میں فرقہ واریت کو ناکام کرنے پر اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصر
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں جی بی کے اہم مسائل اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے۔
عوام منظم ہو کر زیادتیوں کا مقابلہ کریں۔
عوام اپنی آزاد کردہ سرزمین کے قدرتی وسائل پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت خود کریں۔
یہ بھی پڑھیں : چند روز قبل اغوا ہونیوالے جوان مزمل کے اہلخانہ سے علامہ مقصود ڈومکی کی ملاقات
آن لائن لیزنگ گرین ٹورازم اور عوامی حقوق کے تحفظ سے خالی لینڈ ریفارمز بل وسائل لوٹنے کی سازش ہے۔
جی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔
اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
وہ آج بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کی حکومت امریکہ نے گرائی ہے۔
ہمیں ہر صورت ظالم نظام سے مقابلہ کرنا ہے اور ملک کو امریکی غلامی اور مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے، جنھوں نے جعلی حکمران مسلط کر کے ملک کو کھوکھلا اور گروی رکھ دیا ہے۔
مکافات عمل ان کے گلے کا طوق بنے گا بشرطیکہ عوام میدان میں حاضر رہے اور ظالموں کا مقابلہ کریں، چاہے وہ جس شکل میں بھی ہوں۔
امام مہدی عج کی گستاخی کی آڑ میں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ناکام بنانے پر تمام مکاتب فکر کے علما عمائدین و اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔