چند روز قبل اغوا ہونیوالے جوان مزمل کے اہلخانہ سے علامہ مقصود ڈومکی کی ملاقات

04 فروری, 2025 22:50

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔

نماز جمعہ ایک اجتماعی عبادت ہے، جس میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے اور ساتھ ہی انہیں عصر حاضر میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔

ہر امام جماعت کو مدیریت مسجد کا کورس کرنا چاہئے۔

مسجد عبادت و عبودیت الٰہی کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور امت مسلمہ کے اجتماعی مسائل اور فلاحی کاموں کا مرکز ہونی چاہئے۔

جہاں لوگوں کی دین اور دنیا کو آباد کرنے کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اول وقت سے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی سے چند روز قبل اغواء ہونیوالے نوجوان محمد مزمل سولنگی کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔

مزمل سولنگی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ان کی بازیابی کے لئے مسلسل آواز اٹھانے اور مظلوموں کے لئے جدوجہد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور بدامنی ناسور بن چکی ہے۔

سندھ کے عوام کو امن چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عنایت، ایس ایس پی جیکب آباد پولیس اور دیگر دوستوں کی کوششوں کے نتیجے میں مغوی کی جلد بازیابی عمل میں آئی۔

جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

12:16 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔