اہم ترین خبریںپاکستان

لکی مروت میں لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد واصل جہنم

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر مارا گیا

شیعیت نیوز : ڈی پی او ضلع لکی محمد جواد اسحاق کو اطلاع ملی کہ لشکر جھنگوی کا بدنام زمانہ دہشت گرد ریحان اللہ عرف منتظر اشنا ولد نقیب اللہ سکنہ مرمنڈی اعظم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک مقام پر موجود ہے۔

اس پر ضلع لکی پولیس کے اسپیشل اسکواڈ نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی شناخت بعد میں انتہائی مطلوب مقامی کمانڈر اور ریحان اللہ کے نام سے ہوئی، جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقتول دہشت گرد پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مسجد میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ عارف اللہ خان کی شہادت سمیت ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلی تھیلے سے باہر آ گئی، رہبر معظم کا ترکی کا امت مسلمہ کے خائن ہونے کا تجزیہ سچ ثابت ہوا

پولیس نے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اے کے 47، میگزین اور دستی بم بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری پہلے ہی سے تعینات تھی اور پولیس ضلع بھر میں ہائی الرٹ تھی اس لیے اس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ دہشت گرد کا خاتمہ کر دیا۔

لکی مروت شمالی وزیرستان، کرم، بنوں اور ڈی آئی خان کے ساتھ سب سے زیادہ شورش زدہ اضلاع میں سے ایک ہے۔

جنگ زدہ ملک سے ایساف افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے ہاتھوں کابل پر قبضے کے بعد دہشت گردی میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button