ایران اور عراق کے تعلقات عروج پر، پارلیمانی اسپیکرز کی اہم ملاقات
ایران اور عراق کا مشترکہ تعاون علاقائی و عالمی سطح پر بڑھ رہا ہے، عراق کے اسپیکر کا ایران کے ساتھ یکجہتی کا عزم

شیعیت نیوز: ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشہدانی نے اپنی دو طرفہ ملاقات و گفتگو کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت اپنے عروج پر ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات نہایت وسیع پہلو کے حامل ہیں اور دونوں کے یہ تعلقات مشترکہ سیاسی، دینی، اقتصادی، تاریخی اور ثقافتی اقدار کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کی حکومتوں، عوام اور پارلیمانوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے جو مسلسل فروغ پا رہی ہے اور دونوں ملکوں کا تعاون بھی دو طرفہ، علاقائی و عالمی سطح پر بڑھتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وارنٹ گرفتاری کے خوف سے نیتن یاہو کا طیارہ راستہ بدلنے پر مجبور
اس موقع پر عراق کے پارلیمانی اسپیکر محمد المشہدانی نے بھی غزہ، لبنان اور شام کے حالات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ پورے علاقے میں ہمیں امن و استحکام کی ضرورت ہے اور اسے متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں اور ایران کے بازو بنے رہیں گے۔