اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

وارنٹ گرفتاری کے خوف سے نیتن یاہو کا طیارہ راستہ بدلنے پر مجبور

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے بعد صیہونی وزیراعظم کی فضائی حدود سے بچنے کی کوشش

شیعیت نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے گرفتاری کے خوف سے اپنے طیارے کا رخ موڑ دیا۔

بن یامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے امریکا جانے والے ان کے طیارے کو ایک مخصوص راستہ اختیار کرنے اور یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے سے گریز کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ کے دیوبند مدرسہ میں ڈانس پارٹی قاری عاشق نے بیٹی کی شادی پر مجرہ کروادیا

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button