اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم لشکر جھنگوی کا حملہ، 4 پولیس اہلکار اور 1 شہری شہید

پاکستانی وزیر داخلہ کی شدید مذمت، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ جان لیوا حملہ بروز سوموار صبح ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات میں واقع درابن کے علاقے میں ہوا۔

پاکستانی وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں پولیس فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں چار پولیس افسران اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہنشاہِ وفا حضرت عباسؑ کی زندگی ہر دور کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل، یہ گروہ ماضی میں صوبے میں کئی مہلک بم دھماکوں، خودکش کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button