اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شہنشاہِ وفا حضرت عباسؑ کی زندگی ہر دور کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حضرت عباسؑ کی وفاداری، بہادری اور ایثار کا پیغام آج بھی حق و سچائی کا عَلَم بلند کرنے کی دعوت دیتا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام عالم اسلام کو شہنشاہِ وفا، سقائے حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک ہو! آپؑ کی وفا، شجاعت اور ایثار کی روشن مثالیں آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

موجودہ دور میں، جب دنیا بے یقینی، انتشار اور مشکلات کا شکار ہے، حضرت عباسؑ کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق و انصاف کے لیے ڈٹ جانا، بے لوث خدمت کرنا اور اصولوں پر ثابت قدم رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔ آپؑ کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف خاموشی بھی ایک ظلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بدامنی عروج پر، علامہ مقصود علی ڈومکی کا فوجی آپریشن کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج، جب کمزوروں کی آواز دبائی جا رہی ہے، ہمیں حضرت عباسؑ کے کردار سے حوصلہ لیتے ہوئے عدل و انصاف کو فروغ دینا، ضرورت مندوں کا سہارا بننا اور انسانیت کی خدمت کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ حضرت عباسؑ کی وفاداری اور بہادری صرف کربلا تک محدود نہیں، بلکہ ہر دور کے لیے ایک درس ہے۔

آئیں، ہم ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اتحاد، محبت اور ایثار کی روشنی پھیلائیں اور اپنے معاشرے میں حق و سچائی کا عَلَم بلند کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button