ایرانی قوم استکبار کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے، غزہ صیہونی حکومت کو شکست دے گا: آیت اللہ خامنہ ای
خدا پر توکل سے ناممکنات ممکن ہو جاتے ہیں، آج کا ایران 40 سال پہلے کے ایران سے مختلف ہے

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے 41ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شریک اساتذہ، حافظوں اور قاریوں نے آج صبح تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔
آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے قرآنی مقابلوں کے منتظمین کی قدردانی اور شکریہ
رہبر معظم انقلاب نے قرآنی اور پیغمبرانہ معجزات کے تسلسل کو کائنات کے لیے ایک عظیم نعمت قرار دیا اور کہا کہ خدا پر سچے توکل کی شرط یہ ہے کہ انسان اس کے اذن سے ناممکنات
خدا پر توکل سے ناممکنات ممکن ہو جاتے ہیں، آج کا ایران 40 سال پہلے کے ایران سے مختلف ہے
کے ممکن ہوجانے پر یقین رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: القسام بریگیڈ کی استقامت نے معرکہ طوفان الاقصیٰ کی کامیابیوں کو محفوظ رکھا، عبدالمالک الحوثی
انہوں نے امام حسین (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی تلاوت کرتے وقت ہمیں اس حقیقت کی طرف توجہ کرنی چاہئے کہ ہم رسول خاتم (ص) کے معجزے کے مخاطب ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے قرآن میں موجود الفاظ، ترتیب، مفاہیم، سنن الٰہی کے بیان اور تمام چیزوں کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس عظیم معجزے سے فائدہ اٹھایا جائے تو تمام انسانی مسائل حل ہو جائیں گے اور انسانی معاشروں کی زندگی منظم ہو جائے گی۔
انہوں نے خدا کے فضل سے غزہ کی کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ صیہونی حکومت پر غالب آئے گا اور یہ ناممکن دکھائی دینے والا واقعہ عملاً دنیا کی آنکھوں کے سامنے رونما ہوگا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے "توکل” کے قرآنی تصور کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کے مطابق جو شخص خدا پر بھروسہ کرتا ہے، خدا اس کے لیے کافی ہے؛ لہٰذا اگر توکل کی شرائط پوری ہو جائیں تو یہ خدائی وعدہ ضرور پورا ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب نے صیہونی رژیم اور امریکی حکومت کے خلاف غزہ کے عوام کی فتح کو ناممکنات کے ممکن ہونے کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہا جائے کہ غزہ کے چھوٹے سے علاقے کے عوام امریکہ جیسی ایک بڑی طاقت سے جنگ کریں گے اور اس پر فتح پائیں گے تو کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا، لیکن خدا کے حکم سے یہ ناممکن کام عملاً دنیا کی آنکھوں کے سامنے انجام پایا۔
ایرانی قوم امریکہ کو مردہ باد کہنے کی جرات رکھتی ہے، امریکہ جارح اور جھوٹا ہے
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ ایرانی قوم اور دنیا کی دیگر اقوام میں فرق یہ ہے کہ ایرانی قوم میں یہ جرأت پائی جاتی ہے کہ وہ امریکہ کو جارح، جھوٹا، دھوکہ باز اور استعمارگر کہے، جبکہ دیگر اقوام میں اس کا اظہار کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔
آج کا ایران 40 سال پہلے کے ایران سے مختلف اور ہر میدان میں ترقی کر چکا ہے
انہوں نے دنیا کے تمام مستکبروں کے مقابلے میں ایرانی قوم کے 46 سالہ صبر اور محنت کو ملک کی ہمہ گیر ترقی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اس محاذ آرائی میں ایرانی قوم نے نقصان اٹھانے کے بجائے ہر میدان میں ترقی اور پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے ملک بھر میں قرآن مجید کی تلاوت اور حفظ کرنے والے ہزاروں نوجوانوں کی تربیت کو ملک کی روحانی ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے عظیم کارنامے انجام دیے ہیں اور یہ سلسلہ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کے عروج اور مطلوبہ مقام کے حصول تک جاری رہے گا۔