اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

القسام بریگیڈ کی استقامت نے معرکہ طوفان الاقصیٰ کی کامیابیوں کو محفوظ رکھا، عبدالمالک الحوثی

شہید صالح الصماد یمنی مزاحمت کی علامت، محمد الضیف عزم و استقامت کی مثال: عبدالمالک الحوثی

شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے ملک کے میزائل یونٹ کے کمانڈر شہید صالح الصماد کی برسی کے موقع پر خطاب کیا۔

انہوں نے صالح الصماد کو یمنی مزاحمت کی توسیع میں منفرد کردار ادا کرنے والی اہم شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی حکومت اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے، ہم اپنے وقت پر اقدام کریں گے: شیخ نعیم قاسم

الحوثی نے مزید کہا کہ ہم محمد الضیف اور ان کے شہید ساتھیوں کی شہادت پر قسام بٹالینز، حماس اور فلسطینی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید محمد الضیف کا شمار پختہ ایمان اور عزم صمیم کے مالک مزاحمت کے مثالی قائدین میں ہوتا تھا۔

عبدالمالک الحوثی نے واضح کیا کہ کمانڈر محمد الضیف کے قسام بٹالینز کو ایک جہادی فورس کے طور پر مضبوط کرنے کے اقدامات بہت موثر تھے جس کی وجہ سے یہ فلسطینی میدان میں ایک موثر عنصر بن گئی۔

یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے زور دیا کہ طوفان الاقصیٰ کے دوران القسام بریگیڈ کے اتحاد اور استقامت نے اس معرکے کی کامیابیوں کو محفوظ رکھا جو خدا کے فضل سے مزاحمت کو حاصل ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button