اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں ذوالجناح پر فائرنگ میں زخمی ہونے والا نگران عرفان خالق حقیقی سے جا ملا

ائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی

شیعیت نیوز : لاہور کے علاقے شادباغ میں ذوالجناح کی شبیہہ پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونیوالا نگران عرفان مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔

فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔

تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

عرفان مبشر نے جان دینے سے قبل پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں ملزمان کی نشاندہی کردی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button